Monday May 13, 2024

کینیڈا میں مسلمان خاندان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کراچی میں ہوتا تو شورمچ جاتا، ڈی جی رینجرز

کراچی:ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چودھری نےکہا ہے کہ لندن میں 800تیزاب پھینکنے کے کیسز ہوئے لیکن کسی کو نہیں پتہ نہیں چلا جب کہ یہاں تیزاب پھینکنےکے 3 کیسز آئے اور فلم بن گئی۔ انہوں ںے کہا کہ فلم پر شرمین عبید چنائے کو آسکر بھی مل گیا۔ شہر قائد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے اس ضمن میں تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں نیویارک میں 1638 یا 1688 ڈکیتیاں ہوئیں جب کہ کراچی 280 ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں مسلمان خاندان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کراچی میں ہوتا تو شورمچ جاتا۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ لندن میں 800 سے زیادہ تیزاب پھینکنےکے واقعات ہوئے لیکن کہیں کوئی فلم نہیں بنی اور میڈیا بھی غائب رہا۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسین چودھری نے کہا کہ برطانیہ میں چاقو مارنے کے 10 ہزار کیسز ہوئے ہیں لیکن کسی کو پتہ نہیں چلا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا آپ کے خیال میں لندن اب بھی محفوظ ہے؟

نیوی میں تعینات باپ بیٹی کی پریڈ، والد کا بیٹی کو سیلوٹ نیول اکیڈمی میں کمیشنگ تقریب کے دوران پریڈ میں بیٹی نے والد کا سر فخر سے بلند کر دیا

FOLLOW US