Sunday January 19, 2025

احساس پروگرام میں شمولیت کا معیار کیا ہے اور آپ کیسے فائدہ لے سکتے ہیں؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتادیا

لاہور:وزیرا عظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام میں شمولیت کامعیار سروے سے کیاجاتاہے اور احساس کے تحت چلنے والے تمام پروگرامز کو اقربا پروری اور سیاست سے پاک کردیا گیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس کے تحت بہت سے پروگرام چل رہے جن کی ایک حد ہے، احساس کے تحت چلنے والوں پروگرامز میں احساس کفالت ہے جس کے ذریعے مستحق خاندانوں کو دو ہزار روپے ماہانہ ملتا ہے اور کورونا کے دوران متعارف کرایا گیا احساس ایمرجنسی کیش بھی احساس کے تحت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ احساس کے دائر ہ کار کے نیچے غریب بچوں کے تعلیمی وظائف دیئے جاتے ہیں،

حریم شاہ کی منگنی ہو گئی ؟ ٹک ٹاک سٹار کی سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ کے صارفین کشمکش میں مبتلا ہو گئے

بلاسود قرضے اور آمدن کا پروگرام بھی احساس کے تحت چلنے والے پروگرامز میں شامل ہے۔ان تمام پروگرامز میں شمولیت کا معیار سروے سے منسلک ہے،ہمارے لئے سروے بہت اہم ہےجو کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ادوار میں کئے جانے والے سروے میں سیاسی عنصر آجاتا تھا لیکن ہم نے اس انداز کو تبدیل کیا ہے اور نئے نظام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، سروے کا عمل ملک میں95فیصد مکمل ہو چکا ہے جس کے تحت ہر گھر کے کوائف لئے جاچکے ہیںاور ہم اس مطابق پروگرام کے معیار بدل رہے ہیں۔غلطیوں کے تدارک کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ لاہور میں سروے دیر سے شروع ہواتھا اس لئے اس کی رفتار کچھ تسلی بخش نہیں ہے۔

FOLLOW US