Sunday January 19, 2025

سینئر پی ٹی آئی رہنما نے ٹیلیفون کالز پر ٹیکس سے بچنے کا حل بتا دیا نوجوان رات کو لمبی کال نہ کریں ،کام کی بات تو پانچ منٹ میں ہو جاتی ہے

لاہور: نوجوان رات کو لمبی کال نہ کریں ،کام کی بات تو پانچ منٹ میں ہو جاتی ہے، پانچ منٹ سے پہلے کال بند کر کے دوبارہ کر لیں- تفصیلات کے مطابق سینئر پی ٹی آئی رہنما نے ٹیلیفون کالز پر ٹیکس سے بچنے کا حل بتا دیا پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے عوام کو ٹیلیفون کالز پر عائد کئے گئے ٹیکس سے بچنے کا طریقہ بتا دیا ۔ ہمایوں اختر خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں پانچ منٹ سے لمبی موبائل فون پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے کہا کہ نوجوانوںکو کہتاہوں اب رات کو لمبی کالیں نہ کریں اب اس پر ٹیکس لگے گا،شاید اس سے کچھ بہتری ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کام کی بات تو پانچ منٹ میں ہو جاتی ہے ،اگرلمبی بات کرنی ہو تو پانچ منٹ کی کال پوری ہونے سے پہلے بند کر کے دوبارہ کال کر لی جائے۔

دوسری جانب ٹیلی کام انڈسٹری نے پانچ منٹ کی موبائل فون کالز پر 75 پیسے اضافی ٹیکس کو ناقابل عمل قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا ہے کہ پانچ منٹ کی موبائل فون کالز پر 75 پیسے اضافی ٹیکس سے بنڈل آفر کی سہولت والے 98 فیصد پری پیڈ صارفین کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔ ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس کا اطلاق آپریٹرز کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے فراہم کیے جانے والے بنڈلز کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق یہ ٹیکس صارفین کو پانچ منٹ سے پہلے کال کاٹ کر دوبارہ ملانے کی جانب راغب کرسکتا ہے جس سے وہ اضافی ٹیکس سے بچ جائیں گے اور حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ حکام کے مطابق اضافی ٹیکس صرف ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے پیچیدگی اور عوام کے لیے تکلیف کا باعث بنے گا۔ مزید پڑھیں: کال اور انٹرنیٹ پر ٹیکس سے متعلق اہم وضاحت دوسری جانب ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے 5 منٹ سے زائد دورانیہ کی کال مہنگی کردی جائے گی، بجٹ میں 5 نٹ سے زائد موبائل کال پر 75 پیسے اضافے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 منٹ کی موبائل فون کال پر پہلے ہی 19.5 فیصد ایف ای ڈی اور دیگر ٹیکسز عائد ہیں، پرانے ٹیکسز کے ساتھ 5 منٹ کی کال ایک روپیہ 98 پیسے کی تھی، نئے ٹیکس سے 5 منٹ سے زائد کی کال 2 روپے 72 پیسے کی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے سے پری پیڈ پیکیجز زیادہ مہنگے ہوں گے جو کم آمدن والے افراد استعمال کرتے ہیں، 5 منٹ سے زائد کی کال پر اس اضافے سے ٹیکس ریٹ 65 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

FOLLOW US