Sunday January 19, 2025

گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بل قسطوں میں جمع کروانے کی سہولت ختم،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

لاہور (نیو زڈیسک) لیسکو نے گھریلو صارفین کے لئے قسطوں میں بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کردی ، سی ایس ڈی لیسکو بشیراحمد کا کہنا ہے کہ لوگ قسطوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی بلوں کی اقساط کی سہولت ختم کرتے ہوئے 9کسٹمرسینٹرز اور دفتری سطح پربجلی بلوں کی قسطوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے کے لئے فہرستیں ایس ڈی اوز کو فراہم کردی گئیں، سی ایس ڈی لیسکو بشیراحمد کا کہنا ہے کہ لوگ قسطوں کاناجائزفائدہ اٹھاتےہیں، لیسکو نے صارفین سے مجموعی طور پر122ارب وصول کرنا ہیں۔خیال رہے لیسکو کی نجکاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور کمپنی کے ساؤتھ سرکل میں صارفین کے بلوں کی تقسیم کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔مراسلے کے مطابق ساؤتھ سرکل کی تمام ڈویژنز میں بل ڈسٹری بیوشن بطور پائلٹ پراجیکٹ آؤٹ سورس کیا جائے گا، جس میں ڈیفنس، ڈیفنس ایسٹ، کوٹ لکھپت اور گلبرگ ڈویژن شامل ہے، کسٹمر سروسز ڈائریکٹوریٹ نے ٹینڈر کرنے کی اجازت دیدی، ٹینڈر میں کامیاب ہونیوالی پرائیویٹ کمپنیوں کو ٹھیکہ دے دیا جائے گا۔

FOLLOW US