Monday November 25, 2024

یکم جولائی سے ہوٹلز اور ریستوران کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت

لاہور: ملک میں کورونا وائرس کے باعث ہوٹلز اور ریستوران کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پرعائد پابندی یکم جولائی سے ختم کردی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے یکم جولائی سے ہوٹلز اور ریستوران میں ان ڈور بیٹھ کر کھانے سے پابندی اٹھائی ہے۔ اس سے قبل این سی او سی نے ریستوران کے باہر بیٹھ کر کھانے کی پابندی بھی ختم کی تھی جبکہ پارکس، سوئمنگ پولز اور واٹر پارکس پر عائد پابندی بھی اٹھا لی گئی تھی۔ اسی طرح آؤٹ ڈور شادیوں میں بھی 150 مہمانوں کی شرکت کی اجازت دے دی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق آل کراچی ریستوران ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ڈائرکٹر جنرل این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایہ سے ملاقات میں ریستوران پر عائد پابندی ختم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ڈائرکٹر جنرل این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایہ نے وفد کو یقین دلایا کہ پابندی یکم جولائی سے اٹھا لی جائے گی۔

FOLLOW US