Sunday January 19, 2025

اپوزیشن بے روزگارہونے پر پریشان ،ایف اے ٹی ایف پر بیانیہ افسوسناک ہے،حماد اظہر

اسلام آباد:وزیرمملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ اپوزیشن بے روزگارہونے پر پریشان ہے،ایف اے ٹی ایف پراپوزیشن کا بیانہ افسوسناک ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ آج کل اپوزیشن بے روزگار ہے اس لئے زیادہ پریشان دکھائی دیتے ہیں ،ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانہ افسوسناک ہے ،اپوزیشن کو بیانیہ نہیں مل رہا وہ بیانیہ بنانا چاہتی ہے ،ہم ایف اے ٹی ایف کے چیلنج کو جلد پورا کرلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے جتنی بھی کامیابیاں ملی ہیں وہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہی ملی ہیں

جبکہ ن لیگ کی وجہ سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کا چیلنج درپیش ہوا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ تربیلہ ڈیم سے ہمیں پانی پانچ فیصد ہے اور ہمیں پچاس فیصد آئوٹ پٹ مل رہی ہے جس کے باعث لوڈ شیڈنگ میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے لیکن ہم نے متبادل بندوبست کررکھا ہے اور انشا اللہ آئندہ دنوں میں لوڈشیڈنگ کو کم سے کم کیا جائے گا اور ہم نے جو ٹارگٹ رکھا ہوا ہے اس کو پورا کرکے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں گے ۔ اپوزیشن کی جانب سے گیس کی عدم فراہمی پر بھی شور مچایا جارہا ہے تو میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ تین چار جگہوں پر گیس فیلڈ میں مرمتی کام تھا جس کے باعث گیس کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا ہے۔

FOLLOW US