Sunday January 19, 2025

آصف زرداری کا ’ مشن لاہور ‘ کامیاب، جہانگیر ترین گروپ سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی ؟ ن لیگ اور پی ٹی آئی کیلئے پریشان کن خبر ،بڑا دعویٰ

لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری ’ مشن لاہور ‘ مکمل کر نے کے بعد آج واپس روانہ ہو جائیں گے تاہم اطلاعات ہیں کہ انہیں اہم ترین کامیابیاں مل گئیں جس میں جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے مثبت پیش رفت بھی شامل ہے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سابق صدر نے دورے کے دوران عام انتخابات سے قبل پنجاب میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اینٹی ن لیگ الائنس بنانے کا ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے دوبارہ زور پکڑنے کے لیے اہم مقاصد حاصل کر لیے۔سابق صدر نے دورہ لاہور میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم سیاسی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں اور رابطے کیے جس کے دوران جہانگیر ترین گروپ سے الائنس کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی۔

’آزاد کشمیر میں اب کسی ’جیالے‘ یا ’متوالے‘کی کوئی گنجائش نہیں،کپتان کے ’کھلاڑی‘ ہی حکومت بنائیں گے ‘ سردار تنویر الیاس کا بلاول بھٹو کو جواب

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی اور ن لیگ کے اکثر رہنماو¿ں نے سابق صدر کو مناسب وقت پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرادی۔ پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں مخدوم احمد محمود، فیصل صالح حیات اور یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک سونپ دیے گئے۔ سنٹرل پنجاب سے قمرالزمان کائرہ، حسن مرتضی، چوہدری منظور اورنگزیب برکی، قاسم ضیاءکو اہم ذمہ داریاں مل گئیں۔آصف زرداری جولائی میں دوبارہ لاہور میں ڈیرہ لگائیں گے اور کشمیر الیکشن مہم کے بعد بلاول بھٹو بھی لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔ جبکہ پنجاب میں خواتین ونگ کو متحرک کرنے کے لئے آصفہ بھٹو لاہور آئیں گی۔

FOLLOW US