Tuesday May 13, 2025

عوام کیلئے خوشگوار سرپرائز، سخت گرمی کے بعد کئی شہروں میں اچانک بادل برس پڑے، موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور : سخت گرمی کے بعد عوام کیلئے خوشگوار سرپرائز۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں قیامت خیز گرمی کے بعد جمعہ کی شام کو موسم اچانک خوشگوار ہو گیا، بادل خوب برسے۔ لاہور اور اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کے کئی شہروں میں اچانک بادل برس پڑے۔ کئی شہروں میں آندھی طوفان کے بعد ناصرف موسلادھار بارش ہوئی، بلکہ کئی شہروں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آج رات کو کئی شہروں میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک میں مون سون بارشوں کا سیزن آئندہ چند روز میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مون سون کاپہلا اسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے اور رواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی میں معمول سے کچھ زائد جبکہ پنجاب کے شمالی علاقوں میں مون سون کی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔