Sunday January 19, 2025

اکبر بگٹی کے بیٹے نے اپنی اہلیہ کی انتہائی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر دے ڈالیں

لاہور : اکبر بگٹی کے بیٹے شاہ زوار بگٹی کی جانب سے اہلیہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈکیے جانےپر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ در ج کر لیاگیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے شاہ زوار کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے مقدمہ میں شاہ زوار کیخلاف 295 سی کی دفعات بھی درج کی گئیں ہیں۔ شاہ زوار بگٹی کیخلاف کئی خواتین نے حراسگی کی درخواستیں جمع کروائیں ہیں، درخواستوں کے مطابق شا ہ زوار بگٹی متعدد خواتین کو بلیک میل کرتے ہیں اور انکی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔نواب اکبر بگٹی کے بیٹے شاہ زوار بگٹی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔تاہم اب تک ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔

FOLLOW US