لاہور(ویب ڈیسک)فنا نشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف )کی گرے لسٹ پر پاکستان کا نام برقرار رکھے جانے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ نااہلوں نے اعداد و شمار کا ہیر پھیر کرکے دیکھ لیا، ہاتھ جوڑ لیے پاوں پکڑ لیے،کوئی منہ نہیں لگاتا تو کوئی فون نہیں اٹھاتا۔ان کا کہنا تھا کہ تیسرے سال بھی پاکستان پوری طرح گرے لسٹ میں جکڑا ہوا ہے،سیلیکٹڈ کی نا گھر میں عزت ہے نا باہر۔ واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان گرے لسٹ میں برقرار رہے گا جبکہ پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کرلیے ہیں، پاکستان بدستور نگرانی میں رہے گا اور مختلف معاملات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔