Wednesday November 27, 2024

میرا علاج کروا دیں، گھوٹکی حادثہ میں خاندان کھونے والی زخمی کائنات کی وزیراعظم سے اپیل، 14 سالہ کائنات کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام وائرل

کراچی : گھوٹکی ٹرین حادثے میں والدین کو کھو دینی والی کائنات کی آخر سن لی گئی، سندھ حکومت کی جانب سے 14 سالہ کائنات کو کراچی کے آغا خان اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ کراچی میں اعلاج نہ ہونے پر بچی کی دل دہلادینے والی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اعلاج کے لیے درخواست کررہی تھی۔۔کائنات نے ویڈیو میں جذباتی پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ زخمی ہونے والے تمام بچے ٹھیک ہو کر گھر جا چکے ہیں، ان کا بھی جکد علاج کروایا جائے،انہوں نے کہا کہ میرا مکمل علاج کروایا جائے تاکہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکوں اور رشتےداروں کے ساتھ زندگی گزار سکوں۔ کائنات نے کہا کہ ان کا کسی اچھے اسپتال میں علاج کروایا جائے کیونکہ انہیں ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے علاج پر لاکھوں روپے کا خرچہ آئے گا جو وہ برداشت نہیں کر سکتیں۔

حادثے کے بعد خاندان میں واحد زندہ بچ جانے والی کائنات کو پہلے مقامی اسپتال اور بعدازاں رحیم یار خان میں واقع شیخ زید اسپتال پہنچایا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کائنات کو مزید علاج کے لیے آغا خان اسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جب انہیں بچی کے حوالے سے معلوم ہوا تو خود جا کر خیریت بھی دریافت کی۔ 14 سالہ کائنات کے والد، والدہ اور بڑے بھائی سمیت پانچ رشتےدار جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے تھے۔ قبل ازیں کائنات کو کراچی ریلوے کی حسن ہسپتال سے ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ریلوے محمد حنیف گل اور کمانڈنٹ پی این ایس شفا سرجن کوموڈور عابد حسین شاہ کی زیر نگرانی پی این ایس شفا منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس کراچی ریلوے نے کہا کہ دکھ اور شدید غم کی اس گھڑی میں محکمہ ریلوے معصوم کائنات کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے بہترین علاج میں کوئی کمی نہی برتی جائیگی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ریلوے نے حسن ہسپتال کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ وہ صبح شام اس معصوم بچی کی صحت اور طبعیت میں بہتری کو مانیٹر کرے اور ان کو بروقت اطلاع دی جائے۔

FOLLOW US