Monday November 25, 2024

بھارت میں پھنسے پاکستانی شہر ملک واپس آنے کی تیاری کرلیں، حکومت نے 1سال بعد پاک بھارت سرحد کھولنے کا اعلان کر دیا

لاہور: بھارت میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی شہر ملک واپس آنے کی تیاری کرلیں، حکومت نے 1سال بعد پاک بھارت سرحد کھولنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی شدت میں کمی آنے کے باعث 28 جون کوایک روزکے لئے پاک بھارت سرحد ایک بارپھرکھولی جائے گی۔کورونا کی شدت میں کمی آنے کے باعث 28 جون کوایک روزکے لئے پاک بھارت سرحد ایک بارپھرکھولی جائیگی، پاکستان سے 461 افراد بھارت جائیں گے۔ بھارت جانے والوں میں 405 بھارتی شہری شامل ہیں جب کہ نوری ویزہ کے حامل 56 افراد بھی اسی روز بھارت روانہ ہوں گے۔اسی طرح بھارت میںکورونا کی وجہ سے سرحدیں بند ہونے سے پھنسنے والے پاکستانی شہری بھی ملک واپس آئیں گے۔ وزارت خارجہ پاکستان نے اس حوالے سے واہگہ بارڈرپرضروری اقدامات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بھارت واپس جانے والے تمام افراد کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروانا ہوگا تاہم حکومت کی طرف سے ویکسین لگوانے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت نے کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث گزشتہ سال پاک بھارت سرحد کو بند کر دیا تھا جس کے باعث سینکڑوں افراد پاکستان اور بھارت میں پھنس گئے تھے۔بھارت میں ابھی تک کورونا کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، تاہم حکومت پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کے باعث پاکستان میں مہلک وبا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا اور کورونا کے پھیلاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

FOLLOW US