Sunday January 19, 2025

معاویہ اعظم طارق کا مفتی عزیز الرحمان کو مینار پاکستان پر لٹکانے کا مطالبہ

لاہور:رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق نے مدرسے میں نوجوان لڑکے سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کو مینار پاکستان پر لٹکانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے معاویہ اعظم طارق کا کہنا تھا کہ کوئی شخص داڑھی یا ٹوپی رکھ کر گناہ کرتا ہے تو وہ بدترین ہے۔اگر کوئی مدرسے یا یونیورسٹی کے لبادے میں گناہ کرے تو ان کو یادگار چوک پر لٹکا دینا چاہیے ان کی کسی بھی صورت سپورٹ نہیں کی جاسکتی۔جب داڑھی ٹوپی والا گناہ کرتا ہے تو پینٹ اور ٹائی والا اس کے خلاف باہر آتا ہے اور جب ٹائی پینٹ والا گناہ کرتا ہے تو داڑھی والا باہر آتا ہے ہمیں اس تقسیم سے باہر آنا چاہیے۔ہم ایک نبی ﷺ کی امت ہیں ایسے ملزمان کو قرآن کے حکم مطابق لاہور کے بازار میں سنگسار کردینا چاہیے۔فرد واحد کے جرم پر ادارے کو برا نہیں کہا جاسکتا ہمیں برے لوگوں کاسدباب کرنا چاہیے۔

FOLLOW US