Thursday April 18, 2024

تعریف وہ جو مخالف کرے۔۔وزیر مملکت علی محمد کا قومی اسمبلی میں موٹروے بنانے پر نواز شریف کو کریڈٹ ،لیگی اراکین کی ڈیسک بجا کر داد

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پارلیمانی علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو موٹروے بنانے کا کریڈٹ دے دیا، لیگی رہنماؤں نے ڈیسک بجا کر داد دی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ جب تک دنیا ہے تب تک کلمہ طیبہ رہیگا پاکستان زندہ رہیگا۔ انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے پاکستان کیلئے مدنی ریاست کا خواب دیکھا، جب بچوں کی ریپ کی آواز آئی تب اس ایوان میں سرعام پھانسی کی قرارداد آئی ،عمل چاہے جب بھی ہو،میں ہر بجٹ سپیچ میں رونا روتا ہوں سودی نظام سے نکلو،سروسز، انڈسٹری کا ٹارگٹ حاصل کیا ۔ وزیرمملکت نے کہاکہ قائد اعظم نے فرمایا تھا ہم نے مغرب کے معاشی نظام کی پیروی نہیں کرنی، وہ معاشی نظام انہیں اندھیرے میں جھونک چکا۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے ملکر اگر سودی نظام کو ختم کر دیا تو کسی کو بھی کرسی پر بٹھا دیں یہ ملک چل پڑیگا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ عمران خان، میاں صاحب آپ سے پوچھا جائیگا، ہمارا نظریہ پاکستان اور اسلام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی نظرئیے میں اپنی لیڈر شپ کے ساتھ ہیں کرپشن میں نہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب تک آخری پاکستانی زندہ ہے کشمیر سے ہاتھ نہیں اٹھائیں گے۔
انہوںنے کہاکہ اردو بولنے والوں کا خیال رکھنا یہ قائداعظم نے کہا تھا۔ انہوںنے کہاکہ فتح مکہ ہو چکا 65 میں بدر ہوا تھا، 71 میں احد ہوا،خندق ہونا باقی ہے،حضرت عمر سے بھی کپڑے کا پوچھا گیا تھا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ اپوزیشن اپنی لیڈرشپ سے کہے ملک میںآئے جواب دے۔ وزیرمملکت نے کہاکہ یہ ملک ہمیشہ کے لئے بنا ہے اور قائم رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کو موٹر وے کا کریڈٹ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بھٹو کو ایٹم بم کا کریڈٹ جاتا ہے اس طرح عمران خان کو بھی کچھ کریڈٹ جاتا ہے، نوجواںوں کو سیاست میں لایا، ان کو زبان دی، احتساب کا عمل کیا۔

FOLLOW US