Wednesday April 24, 2024

پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

لاہور: پنجاب سمیت کے ملک مختلف حصوں میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی گئی تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام / رات کے دوران صوبائی دارالحکومت، اسلام آباد، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، کشمیر، گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں دن میں موسم شدید گرم رہنے جبکہ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، مالاکنڈ، سوات، کوہستان، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرم اور وزیرستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں سندھ، بلوچستان میں شدید گرمی ہوگی جبکہ بعض علاقوں میں بادل برسیں گے، کراچی میں بوندا باندی متوقع ہے۔ ادھر سکھر اور گردونواح میں شدید گرمی، درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

FOLLOW US