Thursday January 23, 2025

پرویز مشرف کے دل کا آپریشن، صحت کے حوالے سے اہم خبر آگئی

بئی : سابق صدر پرویز مشرف کے دل کی کامیاب سرجری کرکے پیس میکر نصب کردیا گیا ہے۔ سابق صدر کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری ایک بیان کے مطابق ” ڈاکٹروں نے محسوس کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دل کے اریٹھیمیا سے نمٹنے کے لئے ایک پیس میکر ضروری ہے۔ آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ امیلوائڈ کی وجہ سے دل کی دیوار میں فرق آیا ہے۔ پیس میکر کامیابی کے ساتھ نصب کردیا گیا ہے اور سابق صدر صحت یاب ہو رہے ہیں۔” خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف گزشتہ کئی سالوں سے دبئی میں مقیم ہیں جہاں ان کی صحت تشویشناک حد تک خراب ہونے کے باعث ان کا علاج جاری ہے۔

FOLLOW US