Saturday April 20, 2024

مجھے گارنٹی دی جائے کہ نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں توشام کی فلائٹ سے واپس بلا لیتی ہوں، مریم نواز

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سوچ انتہائی پست ہے ، جو شخص ریپ جیسے گھنائونےجرم کے حق میں بیان دے ہمیں اس سوچ سے پاکستان کو آزادی دلانا ہوگی ، ایٹمی پروگرام کیلئے ذوالفقارعلی بھٹو، بے نظیر اور نوازشریف نے قربانیاں دیں،یہ پروگرام پاکستان کی آنیوالی نسلوں اور وطن عزیز کی سکیورٹی کاضامن ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لاہور دھماکہ افسوسناک ہے اور شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں ،ان کیلئے دعا گو ہوں ،اللہ تعالی زخموں کو بھی جلد صحت یابی عطا فرمائے ۔مجھے پتہ چلا ہے کہ دھماکہ میں بہت سارے پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں ، میں ان شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پاکستان کے عوام کو اپنے شہدا پر فخر ہے ۔شہید پولیس اہلکاروں کو وہ تمام سٹیٹس ملنا چاہیے جوشہدا کو ملتا ہے ،

قوم پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہا جانا چاہیے ۔آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہاکہ میٹنگ ہوتی رہتی ہیں اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔مریم نواز نے کہاکہ عمران خان عوام کا نمائندہ نہیں ہے بلکہ ان کو چوری کے ذریعے عوام کے سروں پر مسلط کیا گیا ہے اور ان کو کسی نے یہ حق نہیں دیا کہ عوام نے قربانیوں کے بعد ایٹمی قوت ہونے کا جوسٹیٹس حاصل کیا ہے اس پر سلیکیٹڈ عمران خان نہیں ہیں بلکہ اس کے تعمیر کیلئے پاکستانی عوام ،ذوالفقارعلی بھٹو اور نوازشریف سمیت سب نے قربانیاں دی ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ایٹمی پروگرام بائیس کروڑ پاکستانیوں کے تحفظ کا ضامن پروگرام ہے ۔عمران خان نے کشمیر کا سودا کرچکے ہیں ان کو کشمیر کا اب تو نام بھی نہیں لینا چاہیے ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام پاکستان کی آنیوالی نسلوں اور نوجوانوں اور وطن عزیز کی سکیورٹی کا ضامن ہے اگر یہ ایٹمی پاور نہ ہوتی تو مسئلہ کشمیر سے بہت سارے دیگر مسائل کھڑے ہوجاتے جو پاکستان کے لئے ایشو بن جاتے ،اس پر ایک سلیکیٹڈ وزیراعظم کو بیان دینے کا کوئی حق نہیں۔مریم نواز نے کہاکہ عمران خان نے خواتین کے بارے میں بات کرکے عوام کو بتایا ہے کہ وہ کس قسم کی سوچ کے مالک ہیں جوانسان ریپ جیسے گھنائونے جرم کرنیوالے مجرم کو کہتا ہے کہ وہ ذمہ دار نہیں ہے بلکہ مظلوم ذمہ دار ہے اس قسم کی سوچ سے پاکستان کو آزادی چاہیے ،جو چھوٹے بچے زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں ،موٹروے واقعہ جو پیش آیا کیا یہ سب اس لئے ہوا کہ انہوں نے غلط کپڑے پہنے ہوئے تھے ؟عمران خان کی انتہائی پست سوچ ہے جس کی انہوں نے عکاسی کردی ہے ۔خواتین کے حوالے سے بیان پر بھرپور احتجاج کرتی ہوں ۔امریکہ کو ہوائی اڈوں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ عمرا ن خان ملک کے قرضے ریکارڈ سطح پر لے کر گئے ہیں اور ایک اینٹ تک نہیں لگائی تو آپ کو کس نے یہ حق دیا کہ آپ موٹرویز ،بڑے بڑے منصوبوں کو گروہی رکھیں ، آپ کنٹینرز پر چڑھ کر تقریر کرتے تھے کہ ہمارے پاس دو سو معاشی افراد کی ٹیم ہے سب سے پہلے تو آپ کا تیسرا بجٹ آپ کے چوتھے وزیرخزانہ نے پیش کیا ہے کیا یہ تھا آپ کا معاشی پلان؟۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے گارنٹی دی جائے کہ نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے تو شام کی فلائٹ سے انہیں وطن واپس بلا لیتی ہوں ۔

FOLLOW US