Thursday May 2, 2024

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زور دار دھماکہ 14 افراد زخمی،متعدد گاڑیاں و موٹرسائیکلیں تباہ

لاہور : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں آج دھماکا ہوا ہے۔دھماکے کی وجہ سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنی گئی ہیں۔پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی،5 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسپتال کی جانب سے شہریوں سے خون کا عطیہ دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ دھماکے سے ایک گھر اور گاڑی بھی تباہ ہو گئی ہے۔ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گاڑی کے اندر ہوا ہے۔واضح رہے کہ جہاں پر دھماکا ہوا اسے پوش علاقہ سمجھا جاتا ہے، یہ رہائشی علاقہ بھی ہے اور کمرشل بھی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کی دھماکا شدید نوعیت کا تھا۔ذرائع کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکا کسی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے یا پھر یہ گیس پائپ لائن کا دھماکا ہوا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

FOLLOW US