اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم ملتان، ڈی جی خان اوربہاولپور کے اضلاع میں دن کے دوران موسم شدید گرم رہنے جبکہ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ۔ خیبرپختونخواصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دیر،مالاکنڈ، سوات، کرم، وز یر ستان، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم سکھر، لاڑکانہ اورشہیدبینظیرآباد میں شام /رات کے اوقات میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی کی توقع ہے۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سبی، کوہلو اوربارکھان میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
