Sunday January 19, 2025

ملک بھر میں بارشیں ہونگیں ۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم رات کے دوران میں چند مقامات پر آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم سیالکوٹ، ناروال، گجرات اور راولپنڈی میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ خیبرپختونخواصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔کشمیر/گلگت بلتستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 44، دادو اور تربت میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US