Sunday January 19, 2025

وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول گاڑی ڈرائیونگ کرتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول گاڑی خود ڈرائیور کرتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے علاقے جی 10 میں ریڑھی بان مارکیٹ کا دورہ کیا ہے۔ وزیراعظم سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ خود گاڑی ڈرائیو کر کے ریڑھی بان مارکیٹ پہنچے۔ وزیراعظم کے دورے کے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جس کوعوام کا احساس ہو۔عمران خان نے احساس ریڑی بان پروجیکٹ، رمضان سستا بازار اور دیگر پروجیکٹ کا جائزہ لیا اورعوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے تاثرات بھی سنے، ان کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے رمضان المبارک میں بھی بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔

FOLLOW US