Monday November 25, 2024

تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔آج اتوار کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم مشرقی سندھ، بالائی/جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔پیر کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بعد دوپہر جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرآندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔تاہم پنجاب ،

سندھ اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سےزیادہ بارش(ملی میٹر): سندھ: مٹھی 42، بدین03،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 10،راولاکوٹ09 ، کوٹلی 07 ، مظفرآباد01 ،پنجاب: منگلا 19، جہلم 14، گجرات 12 ، ڈی جی خان (فورٹ منرو) 06، منڈی بہاؤدین 04 ، بلوچستان: بارکھان میں05ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 46، دادو، نور پور تھل 45 اور شہید بینظیر آباد میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US