Sunday January 19, 2025

پیپلزپارٹی کو بڑا دھچکا، سابق رکن صوبائی اسمبلی ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر دو مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے عبدالرشید بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ عبدالرشید بھٹی اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسہ کا احتتام بھی کیا گیا،جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔عبدالرشید بھٹی 1993 اور 2002 میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے،عبدالرشید بھٹی کا تعلق لاہور کے علاقہ رائے ونڈ سے ہے۔

FOLLOW US