Sunday January 19, 2025

ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافے پر حکومت کا مذاق اڑانے والوں کو زرتاج گل کا ایسا جواب کہ ہنسی نہ رکے

اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ گدھوں کی تعداد جیسے ہی سامنے آئی تو ان گدھوں کو بنیاد بنا کر سیاسی مخالفین نے ایک دوسرے کو ذو معنی انداز میں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ بجٹ سے پہلے پیش کیے گئے اقتصادی سروے میں یہ تعداد سامنے آنے کے بعد سے اب تک ایک دوسرے کو “گدھا” قرار دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر میدان میں آئی ہیں اور انہوں نے اس کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ ہنسی نہ رکے۔

زرتاج گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ” بجٹ میں ہر کسی کے لئے بہت کچھ ہے۔ ہر کوئی اپنے سے جڑی چیز تلاش کرتا ہے۔ ایک کسان کھاد کے اور فصل کے بارے میں مراعات ڈھونڈے گا۔ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس کا دیکھے گا۔ صنعتکار معاشی پالیسی کا اندازہ لگائے گا اور ایک گدھا اپنی برادری میں اضافے کے متعلق اعداد و شمار پر توجہ دے گا۔” خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں گدھوں کی تعداد ایک لاکھ کے اضافے سے 56 لاکھ ہوگئی ہے۔

FOLLOW US