Sunday January 19, 2025

تحریک انصاف کے رہنما دریا میں ڈوب پر جاں بحق، منگلا ڈیم سے لاش برآمد

منگلا: تحریک انصاف کے رہنما دریا میں ڈوب پر جاں بحق، منگلا ڈیم سے لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ کچھ دن بعد دریا میں ڈوبنے والے تحریک انصاف کے رہنما صغیر چغتائی کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکمراں جماعت کے رہنما صغیر چغتائی، ان کے سیکرٹری اور ڈرائیور کچھ روز قبل ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے، جس میں ان کی گاڑی دریا میں جا گری تھی۔ دریا میں گاڑی گرنے کے بعد تینوں افراد کی تلاش کا کام شروع کیا گیا اور 2 روز قبل صغیر چغتائی کے سیکرٹری کی لاش تلاش کر لی گئی تھی۔ تحریک انصاف کے رہنما کے سیکرٹری احتشام کی لاش منگلا ڈیم سے برآمد ہوئی تھی، جبکہ اب ہفتے کے روز صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور کی لاش بھی منگلا ڈیم سے برآمد ہو گئی۔

ورثا نے صغیر چغتائی، سیکرٹی احتشام اور ڈرائیور کی لاشوں کی شناخت کر لی ہے، جس کے بعد لاشیں آخری رسومات کیلئے ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے صغیر چغتائی کی گاڑی کو پیش آئے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔ رہنما تحریک انصاف، ان کے سیکرٹری اور ڈرائیور کی اس افسوسناک حادثاتی موت پر تمام سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

FOLLOW US