Sunday January 19, 2025

بجلی صارفین خوش ہوجائیں، فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان روشن ہوگیا، نیپرا میں درخواست دائر

اسلام آباد : بجلی صارفین کے لیے خوش خبری ہے کہ جلد ہی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 12 پیسے فی یونٹ کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے ، جس کی روشنی میں مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 12 پیسے کمی ہوسکتی ہے ، مذکوروہ درخواست پر نیپرا بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست پر 29 جون کو سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق مئی میں 13 ارب یونٹ بجلی پیدا کی گئی ، مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ رہی ، بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی ،

مئی میں پانی سے 26 اعشاریہ 64 ، کوئلے سے 20 اعشاریہ 13 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، مہنگے فرنس آئل سے 5 اعشاریہ 93 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، مقامی گیس سے 11 اعشاریہ 18 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21 اعشاریہ 74 فیصد پیدا کی گئی جب کہ ایٹمی ذرائع سے 9 اعشاریہ 70 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ علاوہ ازیں نیپرا نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی نرخوں کے رعایتی پیکج میں توسیع کردی ہے، پیکج کے تحت حکومت صنعتی صارفین کو سبسڈی دے گی، بجلی کےرعایتی پیکج کی توسیع 30 جون 2022 تک ہوگی ، تفصیلات کے مطابق نیپرا نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی نرخوں کے رعایتی پیکج میں توسیع دینے سے متعلق فیصلہ دے دیا ہے۔پاورڈویژن نے پیکج میں توسیع کیلئے گزشتہ ماہ درخواست دی تھی، نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست پرجاری کیا ، فیصلے کے تحت30 جون 2022 تک بجلی کے رعایتی پیکج استعمال کرنے میں توسیع دے دی ہے ، رعائتی پیکج کے ذریعے حکومت صنعتی صارفین کو سبسڈی دے گی ، رعایتی پیکج سے ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ملکی صنعتوں پرہوگا۔

FOLLOW US