Sunday January 19, 2025

زیادتی کے مجرم کو سرعام سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے، سوشل میڈیا صارفین نے مفتی عزیز الرحمن کو سزا دلوانے کیلئے مہم کا آغاز کر دیا

لاہور : مدرسے میں طالب علم کے ساتھ غیر اخلاقی عمل کرنے والے مفتی عزیز الرحمن کو سزا دلوانے کیلئے سوشل میڈیا صارفین متحرک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مدرسے میں طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مفتی عزیز الرحمان کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ معاملے سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، ایسے میں عوام نے پولیس اور حکومت پر دباو ڈالنے کیلئے سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی گئی ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لے کر مجرم کو عبرت ناک سزا دلوائی جائے ۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ زیادتی کے مجرم کو سرعام سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔ دوسری جانب علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتی عزیز الرحمن کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مدرسے میں ہونے والے حالیہ واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔یہ واقعہ سفید داڑھی کو شرمندہ کرنے کے مترادف ہے۔ اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیے،ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ آئیں ہم مل کر اس جنسی درندے کو مینار پاکستان کے اوپر پھانسی کی سز دلوائیں۔اسلامی سزاؤں کا نام سن کر ڈر کیوں جاتے ہیں؟۔میں مولویوں کا نمائندہ ہو کر کہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ مل کر آواز اٹھائیں ، اور ان کو مینار پاکستان پر لٹکائیں،اس اقدام سے زنا بالجبر ختم ہو جائے گا۔بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو اگر چوکوں پر لٹکایا جائے گا تو معاشرے سے یہ واقعات ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تو خطرہ اس بات کا ہے کہ کہیں ہم جنس پرست مفتی عزیز الرحمن کی حمایت میں نہ آ جائیں۔اسلامی میں شرعی سزاؤں کو نافذ کرکے ہی ایسی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔مدرسوں کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں کہ وہاں پر بچوں کا جنسی استحصال ہوتا ہے،اگر ایسی ہی بات ہے تو ہمارے ساتھ مل کر مفتی عزیز الرحمن کو سزا دلوائیں۔

FOLLOW US