Sunday May 12, 2024

داسو ڈیم منصوبے سے ہمارے ملک کو سستی بجلی ملے گی اورسب سے زیادہ فائدہ صنعتوں کو ہوگا، وزیراعظم

کوہستان (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم ایک بڑا منصوبہ ہے اور ان منصوبوں سے ملک کو سستی بجلی ملے گی۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے داسو ڈیم کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے منصوبے پر کام کرنے والے انجینئرز اورکارکنوں سے بات چیت کی۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے پر کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اندازہ نہیں تھا کہ یہ منصوبہ اتنا مشکل ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ اس منصوبے سے ہمارے ملک کو سستی بجلی ملے گی اورسب سے زیادہ فائدہ صنعتوں کو ہوگا۔ مہنگی بجلی ہر طرح سےمہنگائی لے کر آتی ہے تاہم سستی بجلی سے لوگوں کو فائدہ ہوگا اور مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔داسو ڈیم فیزون 2025 میں مکمل ہو کرنیشنل گرڈ میں 2160 میگا واٹ کی فراہمی شروع کرے گا۔ 2029 میں فیز ٹو کے مکمل ہونے کے بعد ڈیم کی استعداد 4320 میگا واٹ ہو جائے گی۔

FOLLOW US