Wednesday November 27, 2024

کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔پنجاب پولیس کا مفتی عزیز الرحمن کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان،گرفتاری کا حکم دے دیا

لاہور:پنجاب پولیس نے مدرسے کے طالب علم کے ساتھ زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمن کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔پنجاب پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کو مقدمہ درج کرنے اور مجرم کی گرفتاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ مزید کہا کہ ان شاء اللہ پولیس انصاف کو یقینی بنائے گی۔ طالب علم کے ساتھ بدفعلی پر مدرسے کے استاد مفتی عزیز الرحمن اور ان کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ طالب علم صابر شاہ کی مدعیت میں مفتی عزیز الرحمن ،ان کے بیٹوں اور دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں مفتی عزیز الرحمن کے خلاف بدفعلی اور ان کے بیٹوں الطاف الرحمن، عتیق الرحمن، لطیف الرحمن اور عبدللہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں طالب علم صابر شاہ نے کہا کہ مدرسے کے استاد مفتی عزیز الرحمن نے مجھے کہا تھا کہ تم نے اپنی جگہ کسی اور کو امتحان میں بٹھایا تم امتحان نہیں دے سکتے۔مفتی صاحب نے کہا مجھے خوش کرو پھر کچھ سوچ سکتا ہوں۔ مفتی صاحب تین سال مجھے جنسی استحصال کا نشانہ بناتے رہے لیکن پاس نہ کیا۔ ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جمیعت علمائے اسلام لاہور کے نائب امیر مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے کے طالب علم اور اپنے شاگرد صابر شاہ کے ساتھ نازیبا عمل کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو میں موجود طالبعلم نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُس کا کہنا تھا کہ مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جا رہی ہے۔ میں ایک جگہ پر چھپا ہوا ہوں، صابر نامی نوجوان نے کہا کہ میں نے اپنے لیے آواز اٹھائی لیکن نہ تو کسی نے میری بات سنی اور نہ ہی مجھے انصاف ملا، میں نے انصاف کی عدم فراہمی پر اپنی جان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

FOLLOW US