Tuesday January 21, 2025

پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ پر قاتلانہ حملہ دونوں فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ،اہلیہ کی حالت تشویشناک

کراچی : کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اہلیہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے،عیسیٰ خان اور اہلیہ فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے، اہلیہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پی ٹی آئی رہنما عیسیٰ خان اور ان کی فیملی پر حملہ کیا گیا۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عیسٰی خان اور اہلیہ زخمی ہو گئے۔عیسیٰ خان کو کلاشنکوف کی دو گولیاں بازو پر لگیں جبکہ اہلیہ کو ایک گولی سرپر لگی،ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجا اظہر کا کہنا ہے کہ ملزمان دو موٹرسائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے کلاشنکوف سے 6 فائر کیے گئے ۔واقعے کے وقت گاڑی میں 6 ماہ کی بچی بھی موجود تھی جو محفوظ رہی۔

راجا اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ سے عیسیٰ خان کے بازو پر دو گولیاں لگی ہیں اور ان کی اہلیہ کے سر پر گولی لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ عیسیٰ خان کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے جن کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ زخمیوں کا ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ واردات میں بڑا اسلحہ استعمال کیا گیا تاہم زخمیوں کا حتمی بیان بعد میں لیا جائے گا۔پولیس کے مطابق عیسی خان کے ہاتھ اور ٹانگ میں گولی لگی جبکہ ان کی اہلیہ بختاور کے سر میں گولی لگی۔فائرنگ کے وقت خاتون کی گود میں بچی بھی تھی جو محفوظ رہی۔واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US