اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حا فظ آباد، میانوالی ،سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور قصورمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔جبکہ بھکر، لئہ ،ڈی جی خان ، ملتان اور بہاولپورمیں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی
توقع۔ خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر دیر، سوات، کو ہستان، مانسہرہ ،ایبٹ آباد،بونیر،صوابی،مردان ، پشاور،کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ شہید بینظیر آباد،میر پور خاص، تھر پارکر،خیر پور،سانگھڑ،دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کی توقع ہے۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم ژوب،بارکھان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواو َں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔