اسلام آباد : گذشتہ شب سینئر صحافی جاوید چوہدری کے پروگرام میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر مندوخیل کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔فردوس عاشق اعوان کا موقف ہے کہ ویڈیو پوری جاری نہیں کی گئی،انہوں نے دعویٰ کیا کہ وقفے کے دوران عبدالقادر مندوخیل نے مجھے اور والد کو گالیاں دیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان نوبت ہاتھ پائی تک کیسے پہنچی،اس حوالے سے اب مکمل ویڈیو میں سامنے آ گئی ہے۔دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اس وقت ہوا جب عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ اگر فرودس عاشق اعوان اسی طرح بولتی رہیں تو میں بھی بولوں گا۔جس پر فردوس عاشق نے کہا کہ بولتے رہیں،پھر دونوں نے ایک دوسرے پر لفظی جنگ اور الزمات کی بوچھاڑ کر دی۔
فردوس عاشق نے عبدالقادر مندوخیل پر کرپشن کا الزام عائد کیا تو انہوں نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھی بسوں میں کرپشن کی۔جب آپ کو وزیر اطلاعات سے ہٹایا گیا کہ تو آپ کی کرپشن کی خبریں سامنے آئیں،آپ نے کمیشن لیا، فردوس عاشق اعوان کرپشن کے الزامات پر غصے میں آ گئیں اور کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں،دونوں رہنما ایک دوسرے کی باتوں کو بکواس کہتے رہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن ثابت کرو۔پی پی رہنما نے کہا کہ میں تو آئندہ دکھا رہا ہوں۔عبدالقادر مندوخیل نے حال ہی میں ٹرین حادثے پر فردوس عاشق کے دئیے گئے بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔معاون خصوصی نے کہا کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا،آپ کے وزیر اعلیٰ سندھ جائے حادثہ پر کیوں نہیں پہنچے۔دونوں کے درمیان کرپشن اور دیگر الزامات کی وجہ سے بحث طول پکڑ گئی اور آخرکار فردوس عاشق نے عبدالقادر مندوخیل کو تھپڑ دے مارا۔مزید کیا ہوا آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کیجئے :