Monday January 20, 2025

فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کو تھپڑ دے مارا، فوٹیج بھی سامنے آگئی

اسلام آباد:مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل کو تھپڑدے مارا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن جاوید چوہدری کے شو میں جھگڑا ہوا،اس دوران فروس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل کا گریبان پکڑا اور انہیں تھپڑ دے مارا۔اس دوران شو پر موجود دیگر عملہ دونوں رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کرتا رہا،فوٹیج میں فردوس عاشق اعوان کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

FOLLOW US