Sunday May 5, 2024

وفاقی دارالحکومت میں شدیدگرمی ،بجلی کی بندش سے کتنے بچے بے ہوش ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں بارہ کہو کے علاقے ملپور میں بجلی کی بندش اور گرمی سے سکول کے 25 بچے بے ہوش ہوگئے۔سخت گرمی کے باعث سکول کے کئی بچوں کی نکسیر بھی پھوٹ پڑی۔ سکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آئیسکو حکام کو متعدد شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوئی۔ سخت گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سکول میں چھٹی دے دی گئی۔دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک بڑھ گیا۔ شہروں میں 5 سے 7 جبکہ دیہات میں 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 23 ہزار 174 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیدوار 22 ہزار 600 میگاواٹ ہے۔ تربیلا میں پانی کے کم اخراج کے باعث 3 ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی جا رہی۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پانی اخراج میں اضافے سے بجلی پیداوار بڑھ جائے گی، ملک میں سسٹم کی حفاظت کیلئے عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔

FOLLOW US