لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے بعد آخر کار محکمہ موسمیات نےپاکستانیوں کو خوشی کی خبر سنا دی ہے۔ بارشوں کا سبب بننے والا ایک ہوائوں کا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے والا ہے جس سے ملک بھر میں مسلسل تین روز تک بارشوںکی توقع ہے۔ 11جون سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے 11 جون سے 14 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی خیبر پختو نخوا اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواوئوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔
خیال رہے کہ ملک بھر کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 48، نور پور تھل47، دالبندین اوربھکر میں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا