Tuesday May 14, 2024

حکومت نے بجٹ میں پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی آئی ایم ایف کی شرط مان لی

اسلام آباد: حکومت نے بجٹ میں پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی آئی ایم ایف کی شرط مان لی۔تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے بڑے فیصلوں کی تیاری کر لی۔آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بارے میں مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے بڑے فیصلوں کی تیاری کر لی ہے جس میں پنشنرز پر ٹیکس لگانا بھی شامل ہے۔ آئی ایم ایف کی تجویز پر تمام پنشنرز پر ساڑھے 7 فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت پنشنرز کو سالانہ کی مد میں 250 ارب روپے کی ادائیگی کرتا ہے۔گریجیوٹی پر بھی ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ پلان میں وفاقی حکمت جنرل پرویڈنٹ فنڈ کے منافع پر بھی ٹیکس عائد کرنا بھی شامل ہے۔

حکومت کو پینشن پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے سے 18 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہونے کا تخمینہ ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ11جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت صدرمملکت نے 7 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس آئیں کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کرلیا، صدر نے اجلاس آئیں کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 7 جون سہ پہر 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں آئندہ مالی سال 2021،22 کا بجٹ 11جون کو پیش کیا جائے گا۔ مزید برآں آئندہ مالی سال 22-2021ء کے بجٹ میں عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ میں 24 فیصد گروتھ کے ساتھ خالص ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 829 ارب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ براہ راست ٹیکس انکم ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2 ہزار 182 ارب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف 2 ہزار 506 ارب ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 356 ارب روپے، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 785 ارب، انکم ٹیکس وصولیوں کے لیے گروتھ کا ہدف 22 فیصد اور سیلز ٹیکس وصولیوں میں گروتھ کا ہدف 30 فیصد رکھا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں گروتھ کا ہدف 29 فیصد رکھا جائے گا، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں گروتھ کا ہدف 12.1 فیصد مقرر کرنے، اشیا پر سیلز ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 503 ارب 39 کروڑ وصول کرنے کا ہدف مقرر کرنے اور سروسز پر سیلز ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2 ارب 61 کروڑ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

FOLLOW US