اسلام آباد : اردو زبان ہمارا فخر، جب دوسرے ممالک اپنی اپنی قومی زبان استعمال کرتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟ وزیراعظم عمران خان کا تمام پروگرامز اور کانفرنسز اردو میں منعقد کرانے کا حکم، مراسلہ جاری- تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام پروگرامز اور کانفرنسز اردو میں منعقد کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ آج کے بعد کانفرنسز اور تقاریب قومی زبان اردو میں مرتب کی جائیں گی۔ شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے احکامات دئیے ہیں کہ ایسے تمام پروگرامز تقاریب کانفرنس ایونٹ جو وزیراعظم کے لیئے مرتب اور منعقد کیئے جائیں گے وہ آج کے بعد قومی زبان اردو میں مرتب کیئے جائیں گے۔
قومی زبان ہمارا فخر ہےاور جب دوسرے ممالک اپنی اپنی قومی زبان استعمال کرتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ وزرا اور سرکاری افسران کو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ اپنا پیغام تقاریر اپنی قومی زبان میں عوام تک پہنچائیں۔ شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہماری عوام کی زیادہ تعداد انگریزی زبان نہیں سمجھتی۔عوام کی توہین مت کریں۔ وزیراعظم چاہتے ہیں جب بھی کوئی عوام سے جڑا پیغام یا تقاریر ہوں وہ ہماری قومی زبان اردو میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب دوسرے ممالک اپنی اپنی قومی زبان استعمال کرتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟ دوسری جانب وزیر اعظم آفس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آفس نے اس حوالے سے تمام وفاقی اور چیف سیکریٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ کر دیا گیا- واضح رہے کہ 2015 میں سابق چیف جسٹس جناب جواد ایس خواجہ نے آرٹیکل 251 کے تحت اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کا حکم صادر کیا تھا اور پہلی دفعہ اردو میں حلف اُٹھا کر اردو کے خلاف کالے انگریزوں پر ایک کاری ضرب لگائی تھی اور اس کے بعد اُنھوں نے آفس کے باہر اپنے نام کی پلیٹ اردو میں لکھوائی تھی-