Sunday January 19, 2025

زرتاج گل نے عوام سے تعاون مانگ لیا، ملک کوکون ساسنگین مسئلہ درپیش ہے

اسلام آباد:وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا،دس ارب درخت لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے ،عوام اپنے گھروں، گلی اور محلے میں درخت لگا کر اپنا حصہ ڈالیں۔کنونشن سنٹر میں عالمی ماحولیاتی ڈے کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ آج ہمارے لئے بہت بڑا دن ہے کیونکہ آج پاکستان عالمی ماحولیاتی ڈے کی میزبانی کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت ماحولیاتی آلودگی کے چیلنج کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہم نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بلین ٹری منصوبہ لگایا اور اب ہمارا ہدف دس ارب مزید درخت لگانا ہے اور ٹین بلین ٹری میں ہم لاکھوں نوکریاں دے چکے ہیں اور مزید بھی دینا چاہتے ہیں ۔

ایک ارب درخت ہم لگا چکے ہیں اور نو لاکھ مزید لگانے کا تہہ کرچکے ہیں ۔کلین گرین پاکستان سب سے بڑا پراجیکٹ ہے جس میں عوام کو عمران خان اور حکومت کا ساتھ دینا ہوگا اور ہر گلی محلے اور گھر میں بھی درخت لگائیں اور اپنے حصے کا کام کریں ۔ہم نے دنیا سے وعدہ کیا ہے کہ ہم اپنی فضائی آلودگی ختم کرنے کے لئے گاڑیوں کو الیکٹر ک پر منتقل کریں گے اور دھوئیں سے ماحول کو پاک بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کو سرسبز بنانا چاہتی ہے اور اس کیلئے ہمیںپانی کی کمی کو پورا کرناہے اور اس مقصد کے لئے ہم ڈیمز بنائیں گے جبکہ دوسری جانب سندھ کے علاقے تھر اور بلوچستان میں پانی کافی نیچے چلا گیا ہے جس کے باعث وہاں خشک سالی پیدا ہوگئی ہے لہذا ہم سیلاب اور بارش کے پانی کو ڈیمز میں سٹور کریں گے اور خشک سالی کو دور کرنے کا پروگرام ہے ۔جنوبی پنجاب اور سندھ میں فوڈ سکیورٹی کے تھریٹ کو ختم کرنے کے لئے پروگرام ہے جس پر کام مکمل ہوچکاہے ۔

FOLLOW US