Sunday January 19, 2025

محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ ،شما ل مشرقی بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اسلام آباد میں گرم رہے گا تاہم شام /رات کے اوقات میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم جنوبی بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 47اوردالبندین میں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US