Thursday January 23, 2025

آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش۔ گرمی سے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے زبردست خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم آج شام/رات کے دوران کشمیر،جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ۔ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم کشمیر ،جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

تاہم پنجاب اورکشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش : پنجاب : حافظ آباد 20، سیالکوٹ(ایئر پورٹ18 ،سٹی10)، رحیم یار خان 14، جہلم اورگجرات 13، خانپور 12، منڈی بہاؤالدین 10، چکوال، نارووال 06، گوجرانوالہ 04، اسلام آباد (ایئر پورٹ 06، زیرہ پوائینٹ01)، لاہور ایئر پورٹ01، بلوچستان: بارکھان 08، کشمیر: کوٹلی میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46،دالبندین45،شہید بینظیر آباد، دادو اورسبی میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US