Thursday January 23, 2025

پاکستان بد ل رہاہے ،اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے کا وقت آگیا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے ساتھ وقت آگیا ہے کہ اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بڑے شہروں کو بھی شفافیت اور عزم کے ساتھ ترقی اور جدت کی طرف لایا جاسکتا ہے، پاکستان بدل رہا ہے، ملک میں معاشی ترقی ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی اور تعمیراتی پالیسی کے مختلف سیکٹرز میں نتائج سامنے آرہے ہیں۔ 2017میں سی ڈی اے کا 5.8 بلین روپے خسارہ تھا۔ رواں مالی سال کے اختتام پر سی ڈی اے کے پاس 73 بلین سرپلس ہیں۔سی ڈی اے کے پاس 26 بلین پہلے ہی اکاوَنٹ میں پڑے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سی ڈی اے کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

FOLLOW US