Tuesday May 13, 2025

کب اور کہاں کہاں بارش ہوسکتی ہے؟محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) آج جمعرات کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی اور جنوبی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم کشمیر، بالائی اور جنوبی پنجاب ، اسلام آباد، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کشمیر، پنجاب، اسلام آباداوربالائی خیبر پختونخوامیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : کشمیر : گڑھی دوپٹہ11، راولاکوٹ 06، کوٹلی 03، پنجاب :اسلام آباد (ایئر پورٹ 46، بوکڑہ 38،گولڑہ 29، سٹی ،

سیدپور 28)، راولپنڈی (چکلالہ 40، شمس آباد 36،)، جہلم 30، مری 24، منگلہ 23، چکوال 20، نارووال 13، اٹک 06، منڈی بہاولدین 03، گجرات 02، سیالکوٹ(سٹی، ایئر پورٹ 01)،خیبر پختونخوا: کاکول 07 اور بالاکوٹ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 45،سکرنڈ،روہڑی،موہنجو داڑو،پڈعیدن اور لاڑکانہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔