Sunday January 19, 2025

سینئر صحافی اور تجزیہ نگار حامد میرپر جیو میںپابندی عائد کردی گئی

اسلام آباد : سینئر صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر گزشتہ کئی دنوں سے خبروں میں ہیں اور اب جنگ گروپ سے وابستہ صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ جیو پر حامد میر پر پابندی عائد کردی گئی ، کپیٹل ٹاک اب حامد میر کے بغیر ہوگا۔حامد میر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ کوئی نیا نہیں، ہرطرح کے نتائج کیلئے تیار ہیں کیونکہ اب ان کی فیملی کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ وسیم عباسی نے مزید لکھا کہ حامد میر صرف شو سے الگ ہوئے لیکن وہ جنگ گروپ کا حصہ رہیں گے، عارضی طورپر ان کے پروگرام کی میزبانی محمد جنید یا کراچی میں موجود کوئی دوسرا اینکر کرے گا۔ ابتدائی طورپر حامد میر پر پابندی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی یہ بتایا گیا

کہ ٹی وی انتظامیہ کا ذاتی فیصلہ ہے یا کسی دوسرے ادارے کی ہدایت پر ایسا کیا گیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی کچھ بھی کہے حامد میر پاکستان کا ایسا بڑا نام ہیں جو کئی صدور اور وزرائے اعظم سے زیادہ مشہور ہیں۔ ان کا پروگرام پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو ہے۔ان کی شو میں غیر موجودگی دنیا میں بڑی خبر کے طور پر دیکھی جائے گی۔

FOLLOW US