Thursday January 23, 2025

پنجاب میں کل سے سکول اور کالجز کھولنے کا اعلان کردیا گیا

لاہور:وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے میں کل سے کلاسیں شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ صرف 10 ویں اور12 ویں جماعتوں کی کلاسز شروع کی جائیں گی۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں کل سے 10 ویں اور12 ویں جماعتوں کی کلاسیں شروع کی جائیں گی۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاوکے لیے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت صرف 50 فیصد ہی طلبہ کو آنے کی اجازت ہو گی۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ دیگر کلاسز 7 جون تک شروع نہیں کی جا سکتی ہیں۔

FOLLOW US