Thursday January 23, 2025

انا للہ واناالیہ راجعون سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی اہم ترین لیگی شخصیت اللہ کو پیاری ہوگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی انتقال کرگئے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے رکن اسمبلی کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ خوش اختر سبحانی دو ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔خوش اخترسبحانی پنجاب اسمبلی کی نششست پی پی 38 سیالکوٹ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔مسلم لیگ (ن)کی اعلیٰ قیادت اوردیگر اہم رہنمائوں نے خوش اختر سبحانی کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

FOLLOW US