Thursday November 28, 2024

حکومت جہانگیر ترین کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی جہانگیر ترین کو این آر او ملنے کا دعویٰ کردیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جہانگیر ترین کو این آر او ملنے کا دعویٰ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ یہ حکومت جہانگیر ترین کو کچھ نہیں کرے گی بلکہ انہیں این آر او مل جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ہر چیز پر بڑی بڑی رپورٹیں بناتے ہے اور یہ لوگ ملک کا پیسہ ضائع کرتے ہیں ، موجود ہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے ہمیں متحد ہونا چاہیے، اس کے لیے ہم سی ای سی کے فیصلے پر قائم ہیں۔ دوسری جانب جہانگیر ترین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے ،

کیوں کہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی پھر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے سپرد کر دی گئی ہے ، جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ، شہزاد اکبر کی ایف آئی اے آمد کے بعد سے انویسٹی گیشن میں تیزی واقع ہوگئی ہے ، جہانگیر ترین کمپنی کے اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ رپورٹ کے ساتھ لگا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصہ شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کا دورہ کیا تھا ، شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے خلاف کیسز میں تحقیقاتی ٹیم کو وزیراعظم کا پیغام دیا ، جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقاتی بغیر کسی دباؤ کے مکمل کی جائیں،جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے شہزاد اکبر کو بریف کیا تھا۔ قومی اخبار ڈان نیوز کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہزاد اکبر کو چینی اسکینڈل کے الگ کرنے کے ترین گروپ کے اس دعوے کے برعکس شہزاد اکبر نے ایف آئی اے لاہور سے چینی اسکینڈل کے حوالے سے بریفنگ لی ، شہزاد اکبر کا دورہ اس لیے بھی اہم قرار دیا گیا کیونکہ ایف آئی اے کو جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف مکمل تفتیشی رپورٹ 31 مئی کو جمع کروانا ہے۔

FOLLOW US