Tuesday January 21, 2025

عمران خان احتساب کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالتے،جہانگیر ترین گروپ کو شکایت تھی پارٹی میں ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔زرتاج گل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان احتساب کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالتے،جہانگیر ترین گروپ کو شکایت تھی پارٹی میں ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ بیرسٹر علی ظفر کی رپورٹ سے مقدمات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،علی ظفر کی رپورٹ صرف سیاسی نقطہ نظر سے اہمیت رکھتی ہے، ان کاکہناتھا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ پارٹی میں انصاف ہوناچاہئے تھا وہ ضرور ہوگا، زرتاج گل نے کہاکہ پارٹی میں شامل تمام لوگوںکو عمران خان پر یقین ہے ،پارٹی میں جہانگیر ترین والا ایشو ختم ہو چکا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مریم باجی نے کبھی کونسلر کا بھی الیکشن نہیں لڑا،مریم نواز ایک فون کال پر پارٹی کی لیڈر بن گئی ہیں ، ن لیگ کو تحریک انصاف کو چھوڑ کر اپنی فکر کرنی چاہئے ۔

FOLLOW US