Tuesday January 21, 2025

فی تولہ سونا 2850 روپے مہنگا، پاکستانیوں کی چیخیں نکل گئیں

کراچی : پاکستان میں ایک ہی روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت پاکستان میں 2850 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد یہ ایک لاکھ 12 ہزار 750 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 2443 روپے کے اضافے سے 96 ہزار 665 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر مہنگا ہو کر 1907 ڈالر فی تولہ ہوگیا ہے۔

FOLLOW US