Sunday May 19, 2024

وزیراعظم کا ڈی جی خان میں ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا حکم اب ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑا جائے گا، ڈاکوؤں کی غریب لوگوں پر تشدد کی ویڈیو دیکھ کر دکھ ہوا

لیہ : وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی خان میں ڈاکوؤں کیخلاف بڑے آپریشن کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑا جائے گا، ڈاکوؤں کی غریب لوگوں پر تشدد کی ویڈیو دیکھ کر دکھ ہوا، ڈاکوؤں کیخلاف رینجرزاور پولیس مل کر کاروائی کریں گے، وہاں پولیس چوکی بھی بنائی جائے گی۔ لیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حال ہی میں ڈی جی خان میں ڈاکوؤں نے غریب آدمی پر بڑا ظلم کیا ہے، ڈاکوؤں کی غریب لوگوں پر تشدد کی ویڈیو دیکھ کر دکھ ہوا، آئی جی پولیس انعام اور رینجرز کو فون کروں گا کہ ان ڈاکوؤں کی خلاف سخت ایکشن لیں، وہاں پولیس چوکی بنائیں گے، اب ان ڈاکوؤں کو برداشت نہیں کریں گے جو اتنے عرصے سے مقامی لوگوں پر ظلم کررہے ہیں۔

فوری طور پر رینجرز کو پولیس کی مدد کرنے کا حکم دوں گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں ڈاکؤوں کے لادی گینگ کی جانب سے شہری کے ہاتھ، بازو، کان، ناک کاٹنے کا لرزہ خیز واقعی پیش آیا ہے جس میں سرعام زندہ شخص کو کاٹ کر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے اجرا کی تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست غریبوں کی مدد کرے تو اللہ خوش ہوتا ہے اور برکت دیتا ہے،جب پاکستان قائم ہوا تو اسے اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا ، ہم نے کبھی یہاں فلاحی ریاست نہیں دیکھی،ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں ، مقروض ہیں، قرضوں پر سود دینے میں ہی آدھا پیسہ چلا جاتا ہے ،اس کے باوجود صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب نے عوام کیلئے ہیلتھ انشورنس کا فیصلہ کیا، اس کی وجہ سے آپ لوگوں کے پاس پیسہ آئے گا، برطانیہ میں کسی غریب آدمی کے ساتھ ناانصافی ہوتو عدالت میں جانے پر مفت انصاف ملتا ہے، بچوں کو مفت تعلیم بھی ملتی ہے ،ہمارے سرکاری اسکولوں میں جو تعلیم ملتی ہے اس سے کبھی غریب کا بچہ آگے نہیں آسکتا،پنجاب کی 2 ڈویژن کے خاندانوں کو ہیلتھ کارڈز دیے جارہے ہیں،ہر خاندان کے پاس 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی ہیلتھ انشورنس ہوگی ، ملک کے کسی بھی ہسپتال سے علاج کرواسکیں گے ،خواہش ہے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہو۔

FOLLOW US