Sunday January 19, 2025

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو کورونا ہو گیا ، اب صحت کیسی ہے ؟ جانئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شفقت محمود نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر عوام کو سنائی اور کہا کہ ” معمولی علامات ہیں ، انشاءاللہ جلد ٹھیک ہو جاﺅں گا ۔“ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں تاہم وہ تقریبا ایک ہفتے میں ہی صحت یاب ہو گئے تھے اور اس دورا ن انہوں نے گھر سے قرنطینہ میں ہی سرکاری امورکی انجام دہی جاری رکھی ۔

FOLLOW US